FFRONTIER NEWSNEWS • PAKISTAN & THE WORLD
WEATHER REPORTLive data not configured

بیرسٹرگوہر کا خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے تنظیمی امور پر اہم نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے خیبر پختونخوا میں پارٹی کے تنظیمی امور سے متعلق اہم نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی جانب سے خیبر پختونخوا کے موجودہ حالات کے پیش نظر جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جنید اکبر خان بدستور صوبائی صدر رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جنید اکبر کی عدم موجودگی میں سینیٹر نورالحق قادری پارٹی اجلاس کی صدارت کریں گے اور آئین کے مطابق اپنے فرائض انجام دیں گے۔پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے جنرل سیکریٹری علی اصغر خان اس دوران تمام تنظیمی امور کی مجموعی نگرانی کریں گے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ پارٹی کے موجودہ تنظیمی ڈھانچے میں تاحکم ثانی کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

Read Previous

کومل عزیز خان نے شوبز کو مستقل خیرباد کہہ دیا، وجہ بھی بتادی

Read Next

سندھ میں غیرت کے نام پر 6 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular