FFRONTIER NEWSNEWS • PAKISTAN & THE WORLD
WEATHER REPORTLive data not configured

بھکر پولیس کی کارروائی، 2 ملزمان کے خلاف مقدمات درج

بھکر(فرنٹیئرنیوز)حکومت پنجاب کے احکامات پر بھکر پولیس کا جرائم پیشہ عناصر اور قانون شکن افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔

ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان کے احکامات اور ایس ڈی پی او کلورکوٹ ظفر اقبال کلیار کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ جنڈانوالہ انسپکٹر نوید حسن لک اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر ضیاء اللہ خان معہ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے گداگری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے ملزم عبدالشکور ولد نعمت علی، سکنہ ضلع خوشاب، کو گرفتار کر لیا۔

دوسری کارروائی کے دوران ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم لال محمد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 12 بور سنگل بیرل بندوق برآمد کر لی گئی۔ ملزم اسلحہ کا کوئی لائسنس یا اجازت نامہ پیش نہ کر سکا۔

دونوں ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے انہیں پابند سلاسل کر دیا گیا ہے، جبکہ مزید قانونی کارروائی حسب ضابطہ جاری ہے۔۔

بھکر پولیس قانون کی بالادستی اور شہریوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے

Read Previous

پاکستان اور چین نے مشرق وسطی میں امن کیلئے 5 نکاتی منصوبہ شروع کر دیا، اسحاق ڈار

Read Next

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے لیس ڈیولپڈ ایریا کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular