FFRONTIER NEWSNEWS • PAKISTAN & THE WORLD
WEATHER REPORTLive data not configured

بائنانس نے سائبر حملے میں چوری ہونے والی رقم میں سے 90 فیصد کی تلافی کر دی

لندن(فرنٹیئرنیوز) کرپٹو ایکسچینج بائنانس (Binance) نے چوری ہونے والی رقم میں سے 90 فیصد کی باضابطہ طور تلافی کر دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بائنانس نے سائبر حملے میں چوری ہونے والی کل 6.3 ارب ڈالر کی رقم میں سے 90 فیصد یعنی 6 ارب ڈالر کی باضابطہ طور تلافی کر دی ہے۔
بائنانس ایکسچینج نے اپنے سیف فنڈ، فیوچرز انشورنس فنڈ اور کارپوریٹ خزانے کو استعمال کرتے ہوئے چوری شدہ ٹوکن دوبارہ خرید لئے تاکہ صارفین پر کوئی مالی اثر نہ پڑے۔
دوسری جانب ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائنانس سے 6 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے ڈیجیٹل اثاثوں کی چوری میں شمالی کوریا ملوث ہے۔
یاد رہے کہ 30 اکتوبر کو کرپٹو ایکسچینج بائننس کو سائبر حملے کا سامنا ہوا تھا اور اس حملے کے نتیجے میں تقریباً 6.3 ارب ڈالر مالیت کے کرپٹو اثاثے متاثر ہوئے تھے۔

Read Previous

مہنگائی کے خلاف احتجاج، فرانس، اٹلی اور جرمنی میں بڑے مظاہرے

Read Next

سرکاری رہائش گاہوں میں مقیم تقریباً 8 ہزار وفاقی ملازمین نادہندہ نکلے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular