ایشین گیمز: پاکستان ہاکی ٹیم کا فاتحانہ آغاز، تھائی لینڈ کو 0-9 سے شکست

ٹوکیو(فرنٹیئرنیوز) ایشین گیمز کے ہاکی مقابلوں میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے تھائی لینڈ کو 0-9 سے شکست دے دی۔ایشین گیمز میں ہاکی کا مقابلہ پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان جاپان کے شہر ایچی ناگویا میں کھیلا گیا۔

گروپ بی کے میچ میں قومی ٹیم نے ابتدا ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا اور تھائی لینڈ کے دفاع پر مسلسل دباؤ برقرار رکھا۔پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 گول اسکور کیے، جبکہ تھائی لینڈ کی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی۔

اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے گروپ بی میں اپنی مہم کا فاتحانہ آغاز کر دیا۔ گروپ میں پاکستان کے علاوہ ملائیشیا، چین، عمان، ازبکستان اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔پاکستان اپنا اگلا میچ 22 ستمبر کو ازبکستان کے خلاف کھیلے گا، جبکہ پاکستان اپنے دیگر میچ 24 ستمبر کو چین، 26 ستمبر کو ملائیشیا اور 28 ستمبر کو عمان کے خلاف کھیلے گا۔

جاپان کے شہر ایچی ناگویا میں ایشین گیمز کی رنگا رنگ افتتاح تقریب 19 ستمبر کو منعقد ہوئی۔ 4 جون تک جاری رہنے والی ان گیمز میں 45 ممالک کے 17 ہزار سے زائد ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں۔

 

Read Previous

مسعود پزشکیان آئندہ چند روز میں نیویارک روانہ ہوں گے، ایرانی میڈیا

Read Next

کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں اور سپلائی پر اثر پڑ رہا ہے،وزیرپٹرولیم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular