ایران اور عمان آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کے نقشوں پر متفق

تہران(فرنٹیئرنیوز)ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت سے متعلق نقشوں پر اتفاق کرلیا ہے جبکہ تہران نے آئندہ چند روز میں پابندی والے نئے زون کے اعلان کا عندیہ دے دیا۔
ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی کے مطابق ایران اور عمان کے درمیان اس حوالے سے باضابطہ معاہدے پر آئندہ چند روز میں دستخط ہوں گے۔
محسن رضائی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے باہر پابندی والا زون قائم کیا جائے گا جو امریکی ناکہ بندی کی لائن سے شروع ہو کر خلیج تک پھیلے گا۔
نئے زون میں داخل ہونے والے ہر بحری جہاز کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔
ایرانی عہدیدار نے مزید کہا کہ اگر امریکا ایران پر حملے بند کردے تو ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھول دے گا۔

Read Previous

جنگِ ستمبر و مئی میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے فیصلہ کن کردار ادا کیا: صدر، وزیراعظم

Read Next

جنگ کے ابتدائی حملوں میں تباہ ہونے والے ایرانی سکول کو یادگار بنا دیا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular