ایران اور امریکہ کشیدگی :ملک بھرمیں 45پروازیں منسوخ، مسافر پریشان

لاہور(فرنٹیئرنیوز)ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی کے اثرات پاکستان کے فضائی آپریشن پر بھی نمایاں ہونا شروع ہو گئے ہیں جبکہ برطانیہ کے فضائی ٹریفک کنٹرول نظام میں تکنیکی خرابی نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔

لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت کراچی، اسلام آباد، سیالکوٹ، ملتان اور کوئٹہ سے آنے اور جانے والی مجموعی طور پر 45 پروازیں منسوخ ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق منسوخ ہونے والی پروازوں میں ملکی اور غیر ملکی فضائی کمپنیوں کی پروازیں شامل ہیں۔ مشرق وسطی کی موجودہ صورتحال کے باعث فضائی راستوں اور آپریشنز میں تبدیلیاں کی جا رہی ہیں، جس کے اثرات پاکستان سے مشرق وسطی اور یورپ جانے والے مسافروں تک بھی پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسری جانب برطانیہ کے فضائی ٹریفک کنٹرول کے نظام میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی کے اثرات بھی مسلسل سامنے آ رہے ہیں۔ برطانیہ میں خرابی دور کیے جانے کے باوجود پروازوں کے شیڈول کو معمول پر لانے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں اور منسوخی و تاخیر کا سلسلہ جاری ہے۔

لاہور ایئرپورٹ پر بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ ایئرپورٹ روانگی سے قبل اپنی متعلقہ فضائی کمپنی سے پرواز کی مکمل صورتحال معلوم کریں تاکہ انہیں ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

 

Read Previous

پی ٹی آئی کے اسلام آباد کو محصور کرنے کے بیانات نظرانداز نہیں کیے جاسکتے،اٹارنی جنرل

Read Next

پی ٹی آئی رہنماوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ تیز کرنے کا فیصلہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular