پی ٹی آئی رہنماوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ تیز کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں کے وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد مختلف مقدمات میں مطلوب دیگر پی ٹی آئی رہنماں کے پہلے سے جاری وارنٹ پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نومبر 2024 کے ڈی چوک احتجاج سمیت مختلف مقدمات میں عدالتی وارنٹس کا سامنا کرنے والے پی ٹی آئی رہنماں کی گرفتاریوں کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے مطلوب رہنماں کی فہرست میں جنید اکبر، عبدالغنی، شبلی فراز، مراد سعید، زرتاج گل، عامر مسعود مغل، ڈاکٹر امجد علی، مینا خان آفریدی، علی امین گنڈاپور اور عمر تنویر بٹ کے نام شامل ہیں۔

 

Read Previous

ایران اور امریکہ کشیدگی :ملک بھرمیں 45پروازیں منسوخ، مسافر پریشان

Read Next

حق مہر عورت کی ملکیت ، قرآن کا اختیار حکومت کیسے چھین سکتی ہے؟ سپریم کورٹ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular