FFRONTIER NEWSNEWS • PAKISTAN & THE WORLD
WEATHER REPORTLive data not configured

ایرانی دھمکیوں کے بعد امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ فوجی اڈے منتقل

واشنگٹن(فرنٹیئرنیوز)امریکی ٹی وی فاکس نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے جان کو خطرات کے باعث امریکی وزیرِ خزانہ سکاٹ بیسنٹ فوجی اڈے پر منتقل ہوگئے۔
امریکی انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے فاکس نیوز کو بتایا کہ ایران کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کے بعد امریکی وزیرِ خزانہ سکاٹ بیسنٹ اپنے اہلِ خانہ سمیت فوجی اڈے پر منتقل ہوگئے ہیں۔

سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ دھمکیاں خطرناک حد تک بڑھ چکی تھیں، جس کے باعث بیسنٹ اور ان کے خاندان کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

امریکی ٹی وی کا کہنا ہے کہ محکمۂ خزانہ نے سکاٹ بیسنٹ کی منتقلی کی تصدیق کی ہے۔

فاکس نیوز کے مطابق امریکی انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی سکیورٹی خدشات پر محفوظ رہائش گاہوں میں منتقل ہو رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سکاٹ بیسنٹ ایران پر تجارتی پابندیوں کے ذریعے اس کی مالیاتی سرگرمیاں محدود کرنے کی کوششیں جاری رکھیں گے اور ایرانی حکومت کی دھمکیوں سے رکنے والے نہیں۔

Read Previous

اسلام آباد پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاررائیاں،44ملزمان گرفتار

Read Next

امریکی ایوان نمائندگان میں وزیر جنگ کیخلاف مواخذے کی قرارداد مسترد

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular