پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تجارتی معاہدے پر دستخط ہو گئے

اسلام آباد:پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تجارت اور معاشی تعاون کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں ایف پی سی سی آئی اور ایرانی چیمبر آئی سی سی آئی ایم اے کے درمیان مفاہمتی معاہدے پر دستخط کر دیے گئے۔

ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ خطے میں تجارتی، صنعتی اور معاشی شراکت داری کے نئے دروازے کھولے گا۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے کا بنیادی مقصد پاکستان اور ایران کے درمیان بارٹر تجارت کو فروغ دینا اور کاروباری روابط کو مزید مستحکم بنانا ہے۔

عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان سالانہ دوطرفہ تجارت کا حجم 10 ارب امریکی ڈالر تک پہنچانے کے ہدف کے حصول کے لیے ایرانی بھائیوں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھا جائے گا۔

Read Previous

مذاکرات کب،کس سے اور کس بات پر کرنے ہیں،کسی کو معلوم نہیں،تحریک انصاف

Read Next

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، 12 دہشت گرد ہلاک

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular