پاکستان ریلویز کا دو بند ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے دو بند ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔
ترجمان کے مطابق پاکستان ریلویز بابو مسافر ٹرین اور ساندل ایکسپریس کو دو ہفتے بعد بحال کر دے گا۔
لاہور سے لالہ موسیٰ جانے والی بابو مسافر ٹرین کو 20 اگست کو بحال کر دیا جائے گا جبکہ ملتان سے براستہ جھنگ اور سرگودھا جانے والی ساندل ایکسپریس بھی 21 اگست سے چلا دی جائے گی۔
دونوں ٹرینیں کورونا کی وبا کے سبب بند کر دی گئی تھیں، ٹرینیں بحال کرنے کا فیصلہ مسافروں کے پر زور اصرار پر ریلوے مفاد میں کیا گیا ہے۔
وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ رواں سال مزید ٹرینیں بحال کریں گے، وزیرِ اعظم کے ویژن کے مطابق مسافروں کی سہولیات میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔

Read Previous

عید میلاد النبی ﷺ کب منائی جائے گی؟  محکمہ موسمیات کا اہم بیان

Read Next

اپنی بیوی کو ایسی جگہ مت چھوڑیں کہ وہ ساری زندگی کچن میں رہے: احسن خان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular