سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ، 10دہشت گرد مارے گئے

راولپنڈی:خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی دو الگ الگ کارروائیوں میں 10 خارجی دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیاں جنوبی وزیرستان اور دیر میں کی گئیں، جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں چیک پوسٹوں پر حملے کی کوشش کی گئی جسے ناکام بنا دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اعظم ورسک میں فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے 8 جبکہ دیر میں کارروائی کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا، ہلاک دہشتگرد متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے، دہشتگردی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

واضح رہے گزشتہ روز بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 12 دہشتگرد ہلاک ہو گئے تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع واشک اور مستونگ میں دو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 12 مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 5 اور 6 اگست 2026 کو کی جانے والی یہ کارروائیاں آپریشن ردالفتنہ-3 کے تحت جاری انسداد دہشت گردی مہم کا حصہ تھیں، جن کا مقصد بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد عناصر کا خاتمہ ہے۔

5 اگست کو ضلع واشک میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا اور مثر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔

Read Previous

پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کیلئے 12.52 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی

Read Next

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ جاری جنگ کے جلد خاتمے کیلئے پر امید

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular