لارک جزیرے پر امریکی حملے میں متعدد ایرانی فوجی و شہری شہید یا زخمی ہوئے ہیں: پاسداران انقلاب

تہران(فرنٹیئرنیوز) ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ لارک جزیرے پر امریکی حملے میں متعدد ایرانی فوجی اور شہری شہید یا زخمی ہوئے ہیں۔
ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکا نے لارک جزیرے پر ڈرون حملہ کیا، جس متعلق ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ تہران اس کارروائی کا جواب اور ذمہ داروں کو اس کی سزا دے گا۔

اس سے قبل امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ امریکی فورسز نے جزیرے پر موجود 2 ایرانی لانچرز کو نشانہ بنایا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ آبنائے ہرمز کے بین الاقوامی پانیوں میں موجود تمام بارودی سرنگیں یا تو دھماکے سے ختم کردی گئی ہیں یا نکال دی گئی ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا تھا کہ اگر ایران نے نئی بارودی سرنگیں نصب کرنے کیلئے کوئی جہاز یا کشتی بھیجی تو اسے تباہ کر دیا جائے گا۔

Read Previous

مکہ دفاعی معاہدے کی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج استنبول میں ہوگا، فیلڈ مارشل عاصم منیر ترکیے پہنچ گئے

Read Next

لارک جزیرے پر حملے کے بعد ایران کے امریکی فوجی اڈوں، بحری جہازوں پر جوابی حملے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular