فلسطین کی آزادی کیلئے تمام مسلم ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا، اسحاق ڈار

اسلام آباد:نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ غزہ میں انسانی صورتحال انتہائی ابتر ہوتی جا رہی ہے، غزہ کے عوام کو خوراک اور پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے، فلسطین کی آزادی کیلئے عرب اور مسلم ملکوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

پاکستان نے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے مقامات مقدسہ پر اسرائیلی قبضے کے مذموم مقاصد کو ناقابل قبول قرار دیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اردن میں وزارتی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی اقدامات بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، مسجد اقصیٰ میں انتہاپسند اسرائیلیوں کی دراندازی کی مذمت کرتے ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کی جانب سے غیر قانونی آبادکاری اور فلسطینی علاقوں پر قبضے کو مسترد کرتا ہے، غزہ میں انسانی صورتحال انتہائی ابتر ہوتی جا رہی ہے، پاکستان مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق وزارتی کانفرنس کا خیر مقدم کرتا ہے۔

Read Previous

غصے سے بپھری عوام خود نکلی تو نتائج بہت بھیانک ہوں گے، علیمہ خانم

Read Next

نجکاری کے عمل میں صارفین کے مفاد کو ترجیح دی جائے،وزیراعظم کی ہدایت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular