کل مخالفین کے ہوش اڑا دیں گے ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی

پشاور (فرنٹیئرنیوز) خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ کل صوابی میں ہمارا پلان سن کر مخالفین کے ہوش اڑ جائیں گے اور اس دفعہ لوگوں کی اتنی بڑی تعداد جمع ہوگی کہ کسی کو گولی چلانے کی ہمت نہیں ہوگی۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے منگا بازار مردان میں لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج مردان میں ہر جگہ دفعہ 804 نافذ ہے، میں سب کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔

سہیل آفریدی نے کہاکہ ملک بھر سے عوام اپنے پارلیمنٹیرینز کی قیادت میں کل صوابی پہنچیں، ہم صوابی میں آپ کا استقبال بھی کریں گے اور خیال بھی رکھیں گے۔عمران خان سے محبت کرنے والے ہر حال میں صوابی پہنچیں گے، گاڑی میسر نہ ہوئی تو موٹر سائیکل، وہ بھی نہ ہوئی تو سائکل پر اور یہاں تک کہ پیدل بھی پہنچنا پڑا تو پہنچیں گے۔

انہوں نے کہاکہ اس بار لوگ اتنی بڑی تعداد میں ہوں گے کہ کسی کو گولی چلانے کی ہمت نہیں ہوگی، ہم ظالمانہ ہتھکنڈوں سے پیچھے ہٹنے والے نہیں، ایک کروڑ بزدلوں سے ایک ہزار بہادر بہتر ہوتے ہیں۔صوابی میں ہمارا پلان سن کر مخالفین کے ہوش اڑ جائیں گے، ہمارا پرامن احتجاج آگے بڑھے گا، پرامن رہنا ہے اور کسی بھی سازش کو کامیاب ہونے کا موقع نہیں دیں گے۔

 

Read Previous

ٹانک میں فائرنگ سے ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اختر جاں بحق

Read Next

سعودی عرب میں جو ہوا ناقابل قبول ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular