سعودی عرب میں جو ہوا ناقابل قبول ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن(فرنٹیئرنیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں جو ہوا ناقابل قبول ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں ریاض ایئر پورٹ پر حملہ بہت افسوسناک ہے، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بات کروں گا۔

یمن پر سعودی حملوں میں امریکا کی شمولیت پر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم شامل ہو سکتے ہیں، ہم اس معاملے کا جائزہ لے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ حملے کے بارے میں ابھی معلوم ہوا ہے، ہم فیصلہ کریں گے ہم بہت تیزی سے کارروائی کرتے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ سعودی اپنا دفاع کرنے کی اچھی صلاحیت رکھتے ہیں، بہرحال ہم اس کا جائزہ لیں گے۔

Read Previous

کل مخالفین کے ہوش اڑا دیں گے ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی

Read Next

پاکستان کی شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حوثی ملیشیا کے گھناؤنے حملے کی شدید مذمت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular