مولانا کے بغیر بھی حکومت چلے گی، اداروں کو مضبوط بنائیں گے، گورنر پختونخوا

کوئٹہ: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ مولانا کہتے تھے کہ کوئی بھی حکومت ان کے بغیر نہ بنتی ہے نہ چلتی ہے، میں انہیں کہتا ہوں کہ آپ کے بغیر کے پی حکومت بنی اور چلے گی بھی۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی گزشتہ روز کی تقریر سے مجھے بہت مایوسی ہوئی، مولانا فضل الرحمٰن سینئر سیاستدان ہیں، ان سے ایسی گفتگو کی توقع نہیں تھی۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے معاملے پر مولانا فضل الرحمٰن کے مؤقف سے اتفاق نہیں کرتا، مولانا فضل الرحمٰن کہتے ہیں کہ وہ اپنے علاقے میں گھوم پھر نہیں سکتے۔
انہوں نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کے مطابق صوبائی حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہو چکی، مولانا نے کہا کہ گورنر راج کا نفاذ غلط ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا حکومت امن و امان کے قیام کے لیے کوششیں نہیں کر رہی یہ کہنا درست نہیں، خیبر پختونخوا کی سابق حکومت کے فیصلے اسلام آباد کے بجائے کابل اور قندھار سے آتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں کے بعض مفرور عناصر سرحد پار بیٹھ کر لوگوں کو اکسا رہے ہیں، مولانا فضل الرحمٰن بتائیں لکی مروت، ٹانک اور بنوں میں کون سے پہاڑ اور معدنی وسائل موجود ہیں۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ معدنی وسائل کو بروئے کار لانا ضروری ہے، غیرملکی کمپنیاں، پاکستانی کمپنیاں اور خیبرپختونخوا حکومت مشترکہ منصوبوں میں سرمایہ کاری کرسکتی ہے، صوبے میں امن کے قیام کے معاملے پر سمجھوتا نہیں ہو سکتا، باقی تمام معاملات پر بات کی جاتی ہے۔

Read Previous

ملکی سرحدوں کی حفاظت اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، جنرل سید عامر رضا

Read Next

او آئی سی اجلاس شروع، عراقی وزیراعظم کی ثالثی کیلئے پاکستان کی ستائش

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular