ٹانک میں فائرنگ سے ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اختر جاں بحق

اسلام آباد (فرنٹیئر نیوز) ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اختر شہید ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے شمشاد اختر کی کوئی ذاتی دشمنی نہیں تھی، واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ ہے۔

شمشاد اختر دیانت دار، شریف النفس اور فرض شناس افسر تھے۔ چیف الیکشن کمشنر، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور تمام ملازمین نے شمشاد اختر کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کو دہشت گردی کے واقعات سے تحفظ فراہم کیا جائے۔

Read Previous

گولڈ میڈلسٹ طالبہ سے فراڈ ، ملزم کی شناخت ہوگئی،ایف آئی اے کی ٹیم گرفتاری کیلئے روانہ

Read Next

کل مخالفین کے ہوش اڑا دیں گے ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular