تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے موجودہ مذاکرات کو ماننے سے ہی انکار کر دیا

اسلام آباد (فرنٹیئر نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے موجودہ مذاکرات کو ماننے سے ہی انکار کر دیا ہے

،صوبائی نمائندہ نہ بھیجنے کا فیصلہ،اسد قیصر ہو یا بیرسٹر گوہر کسی بھی عمران خان سے ملاقات قبول نہیں ہو گی

،انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا کہ اپوزیشن اور حکومت کی جانب سے کیے گئے مذاکرات تاحال بے نتیجہ ثابت ہوئے کیونکہ سی ایم کے پی کے نے موجودہ مذاکرات کو صرف ٹائم بارڈ ہی کہا ہے اور خدشہ ظاہر کیا کہ یہ ہمارے کارکنوں اور عوام کے ٹمپو توڑنے کے مترادف ہے،

ذرائع کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی نے بتا دیا کہ عمران خان کا ویڈیو بیان وہ بھی تصدیق کی جائیگی کہ ،،اے آئی،،سے نہ ہو وہ ہی لانگ مارچ کو رکوا سکتی ہے باقی کسی سیاسی بیان یا میڈیا سے گفتگو اس پر امن مارچ کو نہیں رکوا سکتی،

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت بھی سوچ رہی ہے کہ بیرسٹر گوہر ہو یا اسد قیصر انکو تو پہلے ہی سوشل میڈیا اسٹیبلشمنٹ کی بی ٹیم کہتا ہے شاید انکی ملاقات بے سود رہے اور جو ہم نتائج اخذ کرنے کی کوشش میں ہیں وہ نہ ملیں تو فائدے مند نہ ہو گا اور یہ سوچ حکومت میں پنپ رہی ہے کہ ملاقات ہی نہ کروائی جائے

Read Previous

حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیے پر اتفاق

Read Next

حکومت اپوزیشن مذاکرات، محسن نقوی کی خاموشی نے تجسس بڑھا دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular