پی ٹی آئی لانگ مارچ غیرمشروط طور پر ختم کرے، بلاول بھٹوزرداری

اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت دہشت گردی کیخلاف جنگ کی صورت حال کو سنبھالنے میں اپنا کردار ادا کرے، لانگ مارچ غیرمشروط طور پر ختم کیا جائے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور گورنر فیصل کریم کنڈی کے درمیان خیبرپختونخوا کی سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ڈیرہ اسماعیل خان، ہنگو، ٹانک اور کوہاٹ سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات پر بریفنگ دی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اہداف پر پہنچنے سے قبل افغانستان کے ڈرون مار گرانے سے متعلق بھی تفصیل سے آگاہ کیا۔

 

Read Previous

آئی ایل ٹی20 نیلامی میں بابر اعظم کی بڑی ڈیل، ڈیزرٹ وائپرز نے 80 ہزار ڈالر میں سائن کرلیا

Read Next

ملک کی خاطر سب لوگ اللہ کا نام لے کر بیٹھیں، کوئی سیاسی راستہ نکالیں، علی محمد خان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular