ملک کی خاطر سب لوگ اللہ کا نام لے کر بیٹھیں، کوئی سیاسی راستہ نکالیں، علی محمد خان

اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز)پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ چھوٹی چھوٹی باتوں سے نکل کر تھوڑا بڑا سوچیں’’میں نہ مانوں‘‘ سے نکل کر اس ملک کا سوچیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ’’ایکس‘‘ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا ملک کا سابق وزیراعظم عمران خان تین سال سے جیل میں پابند سلاسل ہے اس کا سوچیں اسکی بزرگ بہنوں اور پردہ دار خاتون خانہ کا سوچیں۔

پاکستانی سیاست میں شرافت کے علمبردار شاہ محمود قریشی کا سوچیں 85 سالہ کینسر کی مریض ڈاکٹر یاسمین راشد اعجاز چودھری میاں محمود الرشید عمر چیمہ اور بے شمار دوسرے سیاسی اسیران کا سوچیں۔ دہشتگردی کی جنگ میں ملک کے شہید ہونے والے بےشمار جوانوں اور ملک میں مہنگائی سے پسی ہوئی غریب عوام کا سوچیں اور اس سسکتی مرتی جمہوریت کا سوچیں۔ کیا کسی کی انا پاکستان سے بڑی ہو سکتی ہے ؟

علی محمد خان نے مزید کہا اگر نہیں تو پھر ملک کی خاطر وہ سب لوگ اللّٰہ کانام لیکر بیٹھیں جن کو اللّٰہ نے عزت کے عہدوں پہ بٹھایا ہے۔ یہ عہدے صرف مراعات لینے کے لیے نہیں انکی کچھ زمہ داریاں بھی ہوتی ہیں۔ ان زمہ داریوں کو نبھائیے۔ اس ملک اور اسے کے غریب عوام پہ رحم کیجئے اور کوئی سیاسی راستہ نکالئے۔

Read Previous

پی ٹی آئی لانگ مارچ غیرمشروط طور پر ختم کرے، بلاول بھٹوزرداری

Read Next

پاکستان کی مدینہ پاور سٹیشن پر حوثی حملے کی مذمت، سعودیہ سے اظہارِ یکجہتی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular