شہری کو گاڑی کےبونٹ پر بٹھا کر فرار ہونے کا معاملہ،سی ٹی اوراولپنڈی نے نوٹس لے لیا، مقدمہ درج

راولپنڈی(فرنٹیئرنیوز)راولپنڈی مری روڈ پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے کا سی ٹی او راولپنڈی نے نوٹس لے لیا۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں مبینہ طور پر ایک کار سوار کو موٹر سائیکل سوار شہری کے ساتھ تلخ کلامی کے بعد گاڑی چلاتے ہوئے دیکھا گیا، جبکہ شہری گاڑی کے بونٹ پر موجود تھا۔

ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد واقعے کا نوٹس لیا گیا اور متعلقہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کار سوار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ذرائع کے مطابق واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شہریوں کی جانب سے بھی شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر اس نوعیت کے واقعات نہ صرف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی بلکہ انسانی جانوں کے لیے بھی خطرناک ہیں۔متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائیں، ویڈیو میں نظر آنے والے تمام حقائق کا جائزہ لیا جائے اور قانون کے مطابق کارروائی یقینی بنائی جائے۔

Read Previous

ایشین گیمز، ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر، تین تھروز مسلسل فاؤل

Read Next

ٓآئینی شرائط پوری ہوئیں توخیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کردینگے،وزیر قانون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular