ٓآئینی شرائط پوری ہوئیں توخیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کردینگے،وزیر قانون

اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں اگر آئین کے تحت ایمرجنسی کے نفاذ کی ضرورت پیدا ہوئی اور مقررہ آئینی شرائط پوری ہوئیں تو ایمرجنسی نافذ کی جائے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق آئین میں طریقہ کار بالکل واضح ہے اور اس معاملے میں آئینی تقاضوں کو مدنظر رکھا جائے گا۔

خیبرپختونخوا میں گورنر راج سے متعلق سوال پر وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ اگر حالات آئینی طور پر ایسے اقدام کا تقاضا کرتے ہیں تو آئین میں موجود طریقہ کار کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔آئین میں اس حوالے سے مکمل میکنزم موجود ہے، جب بھی آئینی حالات اور تقاضے اس کا مطالبہ کریں گے تو اسی طریقہ کار کے تحت ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کی کال دی تھی، جسے اب 4 اکتوبر تک مؤخر کردیا گیا ہے۔دوسری جانب حکومت کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو کسی صورت اسلام آباد پر چڑھائی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 

Read Previous

شہری کو گاڑی کےبونٹ پر بٹھا کر فرار ہونے کا معاملہ،سی ٹی اوراولپنڈی نے نوٹس لے لیا، مقدمہ درج

Read Next

پشاور میں 10 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی ، مقدمہ درج

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular