ایشین گیمز، ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر، تین تھروز مسلسل فاؤل

ناگویا(فرنٹیئرنیوز) ایشین گیمز کے ایتھلیٹکس مقابلوں میں ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔

ناگویا میں جاری ایونٹ کے جیولین تھرو میں ارشد ندیم اور یاسر علی جبکہ لانگ جمپ میں انصر عباس حصہ لے رہے ہیں۔جیولین تھرو میں ارشد ندیم نے پہلی تھرو بھی کردی جو 76.69 میٹر رہی جبکہ دوسری تھرو ضائع ہوگئی۔

تاہم ارشد ندیم نے تیسری تھرو میں کم بیک کیا اور نیزے کو 80.29 میٹر دور پھینک دیا۔ اس کے ساتھ ہی پاکستانی تھروور چوتھے نمبر پر آگئے۔ارشد ندیم کی چوتھی، پانچویں اور چھٹی تھرو ضائع ہوئی، اس کے ساتھ ہی وہ ایونٹ میں میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔

 

Read Previous

عطا اللہ تارڑکے خیبرپختونخو حکومت پرتابڑ توڑ حملے۔۔ تحریک انصاف کا بھی کرارا جواب

Read Next

شہری کو گاڑی کےبونٹ پر بٹھا کر فرار ہونے کا معاملہ،سی ٹی اوراولپنڈی نے نوٹس لے لیا، مقدمہ درج

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular