FFRONTIER NEWSNEWS • PAKISTAN & THE WORLD
WEATHER REPORTLive data not configured

قیمتوں میں 30 فیصد اضافے کا خدشہ، ایل پی جی ایسوسی ایشنز کا 16 نومبر سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان

 

کراچی(فرنٹیئر نیوز)مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی ) ایسوسی ایشنز نے 16 نومبر سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا۔

 

ایل پی جی مارکیٹز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین علی حیدر نے حکومت کی جانب سے قیمتوں کے تعین کے نئے فارمولے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ16 نومبر سے ایل پی جی کی فروخت بند کر دی جائے گی۔

 

علی حیدر کے مطابق تمام ایسوسی ایشنز کے ہنگامی اجلاس میں حکومتی فارمولے کے خلاف فیصلہ کیا گیا ہے، حکومت کے نئے پرائسنگ فارمولے سے ایل پی جی کی قیمتوں میں 25 سے 30 فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔

Read Previous

بس اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم، 10 افراد ہلاک، 24 زخمی

Read Next

دنیا بھر میں ہالووین کا تہوار جوش و خروش سے منایا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular