FFRONTIER NEWSNEWS • PAKISTAN & THE WORLD
WEATHER REPORTLive data not configured

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے سنگاپور کے وزیر خارجہ کی اہم ملاقات

راولپنڈی(فرنٹیئرنیوز)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے سنگاپور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالاکرشنن نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی اورعالمی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں علاقائی امن و استحکام اور پاکستان و سنگاپور کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی۔ملاقات کے دوران دونوں جانب سے پاکستان اورسنگاپور کے درمیان ادارہ جاتی روابط اور تعمیری تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔فریقین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان موجود دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سنگاپور کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اورمختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کی اہمیت پر زوردیا۔اس موقع پر سنگاپور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالاکرشنن نے بھی پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

سنگاپور کے وزیر خارجہ نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی خدمات کا اعتراف بھی کیا۔ملاقات میں اس بات پراتفاق کیا گیا کہ خطے میں امن، استحکام اورسلامتی کے فروغ کے لیے دونوں ممالک کے درمیان تعاون اورروابط کو مزید وسعت دینا اہمیت کا حامل ہے۔

 

Read Previous

ہم ریڈ لائن کراس کرنے والے نہیں،سب سے پہلے ریاست پاکستان ہے ، بیرسٹرگوہر

Read Next

وزیراعظم شہباز شریف دسمبر میں روس کا سرکاری دورہ کریں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular