FFRONTIER NEWSNEWS • PAKISTAN & THE WORLD
WEATHER REPORTLive data not configured

عمران خان کو 1179 دن جیل میں رکھنے کے باوجود حکومتیں خوف زدہ ہیں، پورا نظام کانپ رہا ہے، شوکت بسرا

لاہور(فرنٹیئر نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسرا نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کو جھکانے اور سیاسی طور پر کمزور کرنے کے لیے انہیں، ان کی اہلیہ، بہنوں اور بچوں سمیت پورے خاندان کو گرفتاریوں اور مقدمات کا سامنا ہے۔

اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ایک سال سے زائد عرصے سے قیدِ تنہائی میں رکھا گیا ہے، جبکہ ان کے بقول عمران خان کے خوف سے آئین، قانون، میڈیا، عدالتوں، سیاست، جمہوریت اور بنیادی انسانی حقوق کو نقصان پہنچایا گیا ہے

۔9 مئی کے مقدمات میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو 50، 50 سال کی سزائیں سنائی گئی ہیں، جبکہ تحریک انصاف کے خلاف 90 ہزار سے زائد دہشت گردی کے مقدمات درج کیے گئے اور 50 ہزار سے زائد افراد کو جیلوں میں بند کیا گیا ہے

شوکت بسرا نے مزید الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی کے 20 سے زائد کارکنوں کو شہید کیا گیا، گھروں پر حملے کیے گئے اور خواتین کی عزت و حرمت کو پامال کیا گیا۔

عمران خان کو طویل عرصے سے جیل میں رکھنے کے باوجود موجودہ نظام اور فارم 47 کی حکومتیں عمران خان اور تحریک انصاف کے نام سے خوف زدہ ہیں۔

Read Previous

لاہور، روڈ پر پیدل چلنے والوں کا بھی اب چالان ہوگا

Read Next

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.9 ریکارڈ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular