FFRONTIER NEWSNEWS • PAKISTAN & THE WORLD
WEATHER REPORTLive data not configured

امریکا اور اسرائیل نے مڈٹرم الیکشن کے بعد ایران پر بڑے حملوں کا منصوبہ بنالیا: امریکی اخبار

واشنگٹن:امریکی اخبار کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہےکہ امریکا اور اسرائیل نے انتخابات کے بعد ایران پر نئے حملوں کا منصوبہ بنالیا۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی عہدیدار نے بتایا کہ امریکا اور اسرائیل نے امریکی وسط مدتی انتخابات کےبعد ایران پر دوبارہ حملوں کا منصوبہ بنالیا ہے، دونوں ممالک کی افواج ممکنہ حملوں کی مشقیں بھی تیز کرچکی ہیں، ممکنہ اہداف میں ایران کی توانائی تنصیبات، جوہری مراکز، میزائل اور ڈرونز ذخائرشامل ہیں۔

نیتن یاہو نے رواں ماہ کے اوائل میں ایران کیخلاف بڑے پیمانے پر حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی: برطانوی اخبار

امریکی عہدیدار کا کہنا ہےکہ مختصر مگر شدید فوجی کارروائی ایران کی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا سکتی ہے، یہ فوجی کارروائی ایران کو مجبورکرسکتی ہےکہ وہ سفارتی سطح پر رعایتیں دینے پرآمادہ ہوجائے۔

امریکی عہدیدار کے مطابق امریکی وزیردفاع پیٹ ہیگستھ نے رواں ہفتے اسرائیل میں نیتن یاہو سے ممکنہ حملوں پربات کی ہے، امریکی اور اسرائیلی طیارے عراق کی فضائی حدود میں حملوں کی مشقیں کررہے ہیں۔

Read Previous

اسلام آباد: 12سالہ بچی کو بلیک میل اور نازیبا تصاویر شیئر کرنے والے2 ملزمان کو 10 10 سال قید کی سزا

Read Next

پاکستان کا پہلا خلاباز چین سے خلائی سفر کیلئے تیار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular