حکومت کو بڑی کامیابی مل گئی ۔۔مذاکرات کامیاب۔ لانگ مارچ ملتوی

اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز)جماعت اسلامی کے لانگ مارچ کے ملتوی ہونے کے بعد حکومت ایک اور بڑی کامیابی مل گئی ۔ ایک اور لانگ مارچ ملتوی ہوگیا ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق کوئٹہ میں حکومتی وفد اور کسان اتحاد کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد اسلام آباد لانگ مارچ آج ملتوی کر دیا گیا ہے۔

کسان اتحاد کے رہنما خالد حسین باٹھ کا کہنا ہے کہ حکومتی وفد نے سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے تاہم اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ ہر صورت کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کے بعد لانگ مارچ کی اگلی تاریخ کا جلد اعلان کیا جائے گا۔

دوسری جانب حکومتی نمائندے علی مدد جتک نے خالد حسین باٹھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے حکومتی مؤقف کو سنا اور بات مانی۔علی مدد جتک کا کہنا تھا کہ زیارت کراس پر کئی دنوں سے حالات خراب ہیں اسی لیے کسان اتحاد کے ساتھ مذاکرات کیے گئے، ان کا کہنا تھا کہ وہ خالد حسین باٹھ کے ساتھ بیٹھ کر آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کریں گے۔

 

Read Previous

لانگ مارچ سے متعلق جو بھی فیصلہ ہوگا سہیل آفریدی ہی کریں گے ، بیرسٹرگوہر

Read Next

پاکستان تحریک انصاف نے لانگ مارچ 5 اکتوبر تک ملتوی کر دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular