نجکاری کے عمل میں صارفین کے مفاد کو ترجیح دی جائے،وزیراعظم کی ہدایت
اسلام آباد (ظفر ملک سے) پاکستان تحریک انصاف نے حکومت اور حکومتی مشینری کو تھکانے کے لیے لانگ مارچ چار سے پانچ روز مزید آگے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،جمعہ کے روز کسی بھی باقاعدہ اعلان متوقع ہے،
ذرائع تحریک انصاف سے معلوم ہوا ہے کہ پارٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ حکومت اور حکومتی مشینری کو مزید تھکانے کے لیے ایسا میچ کھیلا جائے کہ مخالف میدان چھوڑ نہ سکے،معلومات کے مطابق سہیل خان آفریدی نے اپنی حکمت عملی ایسی بنائی ہے کہ لانگ مارچ بھی کرنا اور مارچ کو روکنے والے جب تھک چکے ہوں
،پولیس،ایف سی و دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے حکومتی کارکردگی سے اکتا چکے ہوں ،ممکن ہے کہ دس سے پندرہ ہزار بندوں کو صوابی میں بٹھا دیا جائے اور باقی ماندہ شرکا اپنے اپنے گھروں میں ہی رہیں ،ذرائع کا کہنا ہے اکتوبر نومبر تک مارچ کے دائرہ کار کو بڑھایا جا سکتا ہے اور دوسری جانب دیکھا جائے تو کمزور معیشت کے باعث حکومت اتنا لمبا عرصہ ملک کو اپنے ہاتھوں سے بند نہیں کر سکتی ہے،
