مریم نواز اپنے 2 کروڑ 72 لاکھ روپے کے اثاثوں کا حساب دیں، حافظ نعیم الرحمان

اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اثاثہ جات کے فرانزک آڈٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز بتائیں 2 کروڑ 72 لاکھ روپے کہاں سے آئے اور ان پر کتنا ٹیکس ادا کیا گیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا جماعت اسلامی کی کامیابی ہے کہ آج عوام کو بھتے اور لیوی کا پتہ چل چکا ہے، حکومت کے ساتھ چھ ادوار ہوچکے ہیں، لیوی کے خاتمے کو کیسے ممکن بنایا جاسکتا ہے، جماعت اسلامی نے حکومت کو بتا دیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ حکومت کے پاس آئی ایم ایف اور اسٹیٹ بینک کے بہانوں کے علاوہ کچھ نہیں، آئی ایم ایف کے پروگرام میں لیوی لگانے کی کوئی لازمی شرط نہیں، عالمی مالیاتی ادارے نے زیادہ ٹیکس جمع کرنے کی بات کی ہے۔ ایف بی آر میں 1300 ارب روپے کی کرپشن ہوئی ہے، آئی ایم ایف نے بڑے جاگیرداروں سے ٹیکس نہ لینے کا نہیں کہا۔

امیر جماعت اسلامی نے دعویٰ کیا کہ ایک سیکریٹری نے آئی ایم ایف معاہدے میں لیوی کی شرط نہ ہونے کی بات کی تو اسے خاموش کروا دیا گیا۔ حکومتی موقف کہ شرح سود کم کرنے سے مہنگائی بڑھے گی، غلط ہے، شرح سود کم ہونے سے مہنگائی میں کمی آتی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ ایس سی او اجلاس کے لیے نئی گاڑیاں خریدی جا رہی ہیں، گاڑیوں سے سمٹ کامیاب نہیں ہوتے۔وزیراعظم نے ان سے رابطہ کرکے لانگ مارچ ملتوی کرنے کا کہا، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ لانگ مارچ نہ ملتوی کریں گے نہ ختم، صرف وقفہ کیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے واضح کیا کہ دھرنے اور احتجاج جاری ہیں، حکومت نے ریلیف پیکیج دے دیا تو احتجاج ختم کردیں گے، بصورت دیگر لیوی ختم نہ ہونے کی صورت میں اکتوبر کے پہلے ہفتے میں لانگ مارچ وہیں سے دوبارہ شروع کریں گے جہاں روکا گیا تھا۔

Read Previous

حکومت نے اپوزیشن سے مذاکرات کی حکمت عملی طے کرلی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular