عمران خان کی فیملی کی گرفتاری پنجاب حکمرانوں کی بزدلی کی واضح دلیل ہے ، شفیع جان

پشاور(فرنٹیئرنیوز)پی ٹی آئی رہنما شفیع جان کا کہنا ہے مینڈیٹ چور پنجاب حکومت کی جانب سے رات کے اندھیرے میں قائد عمران خان کی بہنوں، ڈاکٹر عظمیٰ اور نورین خانم کی بچوں سمیت گرفتاری اور غنڈہ گردی انتہائی شرمناک اور قابل مذمت ہے۔

اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا پنجاب پولیس کا چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کرنا اور گھروں میں توڑ پھوڑ اب ان کا وطیرہ بن چکا ہے۔

عمران خان کی فیملی کو آخر کس جرم کی سزا دی جا رہی ہے؟ کیا آئین و قانون کی بات کرنا جرم بن چکا ہے؟ چادر و چار دیواری کو پامال کرنے والو پنجاب کے حکمران سن لو!عمران خان اور انکی فیملی پر یہ مظالم تمہاری خوف اور بزدلی کی واضح دلیل ہیں۔ ان ظالمانہ اقدامات کا حساب دینا پڑے گا۔

Read Previous

پی ٹی آئی جمہوری قوت، پرامن تھے، ہیں اور رہیں گے، بیرسٹر گوہر

Read Next

ایرانی حملوں میں متاثرہ خلیجی توانائی تنصیبات کی بحالی کے لیے امریکا نے 5 ارب ڈالر کی پیشکش کر دی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular