اسلام آباد میں لانگ مارچ کے پیش نظر حکومت کا ریڈ زون کو سیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (فرنٹیئرنیوز)اسلام آباد میں لانگ مارچ کے قریب ریڈزون، توسیع شدہ ریڈ زون سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ریڈ زون کو جانے والے تمام 5 راستوں کو مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا، پانچوں راستوں پر کنٹینرز کی 2،2 لیئرز لگا کر بھاری نفری تعینات کی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ ایکسٹینڈڈ ریڈ زون کو سیل کر کے صرف ہنگامی حالات میں کھولا جائے گا۔دوسری جانب اسلام آباد میں وفاقی پولیس کے افسران و اہلکاروں کی تمام نوعیت کی چھٹیوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔

آئی جی اسلام آباد نے چھٹیوں پر پابندی کا سرکلر جاری کر دیا، اسلام آباد پولیس میں اتفاقی، استحقاقی اور بیرونِ ملک جانے کی چھٹی پر پابندی ہوگی۔اسلام آباد پولیس کی چھٹیوں پر پابندی 5 اکتوبر 2026 تک برقرار رہے گی، ہنگامی چھٹی کے علاوہ تمام چھٹیوں پر فوری طور پر پابندی رہے گی۔

چھٹی پر موجود افسران و اہلکاروں کو فوری طور پر ڈیوٹی پر آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Read Previous

پی ٹی آئی مارچ: خیبرپختونخوا حکومت کی سرکاری وسائل کے استعمال پر پابندی عائد

Read Next

پی ٹی آئی لانگ مارچ؛ 27 ستمبر کو پتا چلے گا ریاست اپنی رِٹ کیسے قائم کرتی ہے، طلال چوہدری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular