20 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان کر دیا اب فیصلے سڑکوں پر ہوں گے: حافظ نعیم الرحمن

کراچی(فرنٹیئرنیوز)امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ 20 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان کر دیا اب فیصلے سڑکوں پر ہوں گے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیٹرول لیوی ختم کیے بغیر دھرنے ختم نہیں ہوں گے، اسلام آباد میں لگائے گئے کنٹینر سے ہمارا مارچ نہیں روکا جا سکتا۔

حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس پلان اے، بی اور سی موجود ہے، بہتر یہ ہے کہ حکومت حالات خراب نہ کرے، اسلام آباد میں عوام کے معمولات سکون سے چلنے دے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہے، کیا کرایوں میں کمی کی ہے؟ کیا اس کی بھی ایپ ہے؟ ریلوے میں عوام کو کیا ریلیف دیا ہے؟

امیرِ جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ لاک ڈان کسی صورت قابل قبول نہیں، حکومت کے ساتھ آج شام 6 بجے مذاکرات کا ایک دور ہے، حکومت کہتی ہے کہ اگر لیوی کم کر دیں تو آمدنی کہاں سے ہو گی۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مکمل فارمولا پیش کیا ہے، جواب میں حکومت صرف پریزنٹیشن دے رہی ہے، اپنی ٹیم کو کہہ دیا اگر حکومت نے اسی طرح ٹالنا ہے تو مذکرات ختم کر دیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب میں سرکاری طیارہ نجی کاموں کے لیے کیوں استعمال کیا جا رہا ہے، اس کا آڈٹ ہونا چاہیے کہ یہ طیارہ کیسے اور کیوں خریدا گیا۔

 

Read Previous

وزیراعظم کی 3 ماہ میں پمز ہسپتال میں فائر سیفٹی سمیت نظام بہتر کرنے کی ہدایت

Read Next

وفاقی وزیر داخلہ سے چینی نائب وزیر پبلک سیکیورٹی کی ملاقات

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular