عمران خان سے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرا دی گئی

راولپنڈی (فرنٹیئرنیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کرادی گئی، جس میں مقدمات اور دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے درمیان ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کرائی گئی جو 30 منٹ تک جاری رہی۔

جیل ذرائع کا کہنا تھا کہ دونوں میاں بیوی کے درمیان ملاقات کے دوران مقدمات، صحت اور دیگر امور زیر بحث آئے۔

Read Previous

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج پھر اضافے کا امکان

Read Next

فلسطین کی آزادی کے نعرے لگانے پر مشہور امریکی ریپر کو ایڈ شیرن کے امریکی ٹور سے نکال دیا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular