مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کیلئے مثبت پیغام ہے: ترک صدر

انقرہ(فرنٹیئرنیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کیلئے پیغام ہے، اس کے مثبت اثرات سامنے آئیں گے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے پیر کو ترکیہ کے صوبے سامسن میں نوجوانوں کے لیے منعقدہ خصوصی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مکہ معاہدے سے متعلق مثبت پیش رفت سے آگاہ کیا۔

رجب طیب اردوان نے کہا کہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نےمل کرقدم اٹھایا ہے، مثبت پیشرفت ہورہی ہے اور ہم اس میں کامیاب ہوں گے۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز میں جو کچھ ہورہا ہے ہم اسے بغور دیکھ رہے ہیں، ناصرف ہرمز بلکہ خلیج کے بہت سے حصوں میں سنجیدہ نوعیت کی مشکلات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ اسلامی دنیا کو درپیش مشکلات پر قابو پانے میں مدد کرنا چاہتا ہے اور اس مقصد کے لیے خطے میں اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ ان چیلنجز سے جلد از جلد نمٹا جاسکے۔

ترک صدر نے مزید کہا کہ اس معاملے کو معمولی نہیں سمجھا جاسکتا۔

Read Previous

دورہ انگلینڈ کے بعد پاکستانی کرکٹرز کی وطن واپسی، رضا اللہ کا ایئرپورٹ پر شاندار استقبال

Read Next

ایران جنگ میں امریکا کو اسلحے اور گولہ بارود کی کمی کا سامنا ہے، پینٹاگون واچ ڈاگ رپورٹ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular