اختیارات کے استعمال میں آئین کو ہر صورت مقدم رکھا جانا چاہئے: جسٹس امین الدین خان

اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز)وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے کہا ہے کہ اختیارات کے استعمال میں آئین کو ہر صورت مقدم رکھا جانا چاہئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی آئینی عدالت میں عدالتی سال 27-2026 کے آغاز پر چیف جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ نئے عدالتی سال کا آغاز انصاف کی فراہمی کے عزم کی تجدید کا دن ہے، وفاقی آئینی عدالت آئینی معاملات پر ذمہ داریاں بخوبی نبھا رہی ہے۔

جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ اختیارات کے استعمال میں آئین کو ہر صورت مقدم رکھا جانا چاہئے، آئین کی پاسداری سے ہی معاشرے میں استحکام ممکن ہے، آئین میں اختیارات اور حدود کا واضح تعین کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی امور میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانا ضروری ہے، وفاقی آئینی عدالت نے مختصر عرصے میں کئی اہم مقدمات کے فیصلے سنائے، ٹیکنالوجی کا استعمال ادارہ جاتی استعداد اور شفافیت بڑھاتا ہے۔

جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ انصاف تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے، بلا تفریق آئینی انصاف ہماری بنیادی ترجیح ہونی چاہئے۔

Read Previous

جماعت اسلامی نے حکومتی پیٹرولیم ریلیف پیکج مسترد کر دیا

Read Next

وزیراعظم کی بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے پیش نظر تمام اداروں کو تیار رہنے کی ہدایت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular