ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے کے فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں: ٹرمپ

واشنگٹن(فرنٹیئرنیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے کے فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں، دوبارہ بھی موقع ملا تو ایران پر حملے کا ہی فیصلہ کروں گا۔
فاکس نیوز کو انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، جنگ کے نومبر کے وسط مدتی انتخابات پر کوئی اثرات نہیں آئیں گے۔

ٹرمپ نے کہا کہ میرے حامی ایران کے خلاف جنگ کے معاملے پر مایوس نہیں، میرے حامیوں کو فخر ہے کہ ہم ایران کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، ایران میں بعض لوگ واشنگٹن میں سیاسی تبدیلی کا انتظار کر رہے ہیں، ایران کو امید ہے کہ ڈیموکریٹس اسے جوہری ہتھیار حاصل کرنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا میری اولین ترجیح ہے، ایران جنگ وسط مدتی انتخابات کے فوراً بعد ختم ہو جائے گی، ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے کے فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں، ایران کی بحری صلاحیت ختم کردی ہے۔

قبل ازیں امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوتے تو انہیں سپریم لیڈر کو ٹیلی فون کرکے کہنا پڑتا کہ میرے سپریم لیڈر آپ کیسے ہیں ؟ ہم آپ کی خدمت میں کیا کرسکتے ہیں، بجائے اس کے کہ ایران پر بمباری کی جاتی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران اب مشرقِ وسطیٰ کا غنڈہ نہیں رہا، اگر ہم نے ایران کو تباہ نہ کیا ہوتا تو وہ 2 ماہ کے اندر جوہری ہتھیار حاصل کر لیتا۔

Read Previous

کیش لیس اکانومی حکومت کے تبدیلی کے ایجنڈے کا بنیادی حصہ ہے، وزیراعظم

Read Next

واشنگٹن کے تمام اقدامات تیل کی قیمتوں میں اضافہ روکنے میں ناکام رہے ہیں، باقر قالیباف

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular