نئے صوبے کسی ایک سیاسی جماعت کا نہیں ملک اور عوام کے مستقبل کا مسئلہ ہیں:عبدالعلیم خان

لاہور (فرنٹیئرنیوز)صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے نئے صوبوں پر وفاقی وزیر احسن اقبال کے موقف کا خیر مقدم کیا ہے۔

صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان کا کہنا ہےکہ نئے صوبے لسانی یا ثقافتی بنیادوں پر نہیں بلکہ انتظامی تقاضوں کے مطابق بننے چاہئیں۔ سیاسی جماعتوں کی طرف سے اس اہم قومی ایشو پر سیاسی بحث خوش آئند ہے، کیونکہ نئے صوبے کسی ایک سیاسی جماعت کا نہیں بلکہ ملک اور عوام کے مستقبل کا مسئلہ ہیں۔

وفاقی وزیر احسن اقبال کی طرف سے نئے صوبوں کے لیے مدلل گفتگو قابلِ فکر ہے،اختلاف جمہوریت کا حسن ہے، تاہم پیپلز پارٹی بھی دیگر صوبوں کے معاملے پر مختلف مؤقف رکھتی ہے

،پنجاب اورخیبرپختونخوا کی دو بڑی اسمبلیاں نئے صوبوں کی حمایت میں قراردادیں پاس کرچکی ہیں،سندھ میں بھی 1972 سے رورل اور سندھ اربن کے کوٹے کی تقسیم لاگو ہے۔

عبدالعلیم خان نے کہا انتظامی بنیادوں پر نئے یونٹس بنا کر عوام کے مسائل کا حل تیزی سے ممکن ہے۔ ملک میں 80 برس بعد انتظامی ڈھانچے کو نئی ضروریات کے مطابق کام کرنا ہوگا۔

استحکام پاکستان پارٹی خیبرپختونخوا میں ہزارہ صوبے کی پہلے ہی حمایت کرچکی ہے اور نئے صوبوں کے معاملے پر ہر ایک کے پاس جانے اور سب کی بات سننے کے لیے تیار ہے۔

Read Previous

ملک میں کوئی نظام ہوتا تو ناکام ہوتا،نئے صوبے بنانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، شاہد خاقان عباسی

Read Next

کرپشن فری پنجاب: فیصلہ کن رائونڈ شروع،54افسران و اہلکاران معطل،گرفتاریا ں ، مقدمے درج

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular