یوسف رضا گیلانی سے ایوانِ صدر میں مختلف سیاسی و کاروباری شخصیات کی ملاقاتیں

اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز)قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے ایوانِ صدر میں مختلف سیاسی شخصیات اور کاروباری برادری کے نمائندوں کی الگ الگ ملاقاتیں ،ملاقاتوں میں قومی، علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے امور، بشمول سیکیورٹی کی صورتحال اور اچانک آنے والے سیلابوں پر تبادلہ خیال کیا گیا

تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کریم کنڈی کے ہمراہ قائم مقام صدر سے ملاقات کی ،قائم مقام صدر کو گورنر خیبرپختونخواہ نے صوبے میں امن و استحکام سے متعلق امور سے آگاہ کیا،ملاقات میں صوبے کے مختلف علاقوں میں سیلاب کی صورتحال، امداد اور بحالی کے لیے جاری کوششوں سمیت ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا

سابق وفاقی و صوبائی وزیر سید صمصام بخاری نے قائم مقام صدر سے ملاقات میں اپنے حلقۂ انتخاب سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر سردار محمد یعقوب خان نے بھی ملاقات کی۔ملاقات میں حالیہ انتخابات کے بعد آزاد جموں و کشمیر کی سیاسی صورتحال سمیت خطے کے عوام کی ترقی اور فلاح و بہبود سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

سردار محمد یعقوب خان نے بطور وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی کے دور میں آزاد جموں و کشمیر میں شروع کیے گئے اہم ترقیاتی منصوبوں کا ذکر کیا۔
سید یوسف رضا گیلانی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ہمیشہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کے دل کے قریب رہا ہے ۔قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پارٹی کے دیرینہ عزم کا اعادہ کیا۔

سابق وفاقی وزیر خارجہ سید جلیل عباس جیلانی سے ملاقات کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔قائم مقام صدر سے رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین فیصل جہانگیر نے ملاقات میں چاول کی برآمدات سے متعلق امور سے آگاہ کیا۔

Read Previous

پنجاب بھر میں نویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان

Read Next

عظمیٰ خان نے ایک اور توہینِ عدالت درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular