ایف آئی اے کی کارروائیاں ،انسانی سمگلنگ میں ملوث5ملزمان گرفتار

راولپنڈی (فرنٹیئرنیوز)انسانی سمگلروں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن ،ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ یونٹ نے کارروائیاں کرتے ہوئے ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان میں حافظ ساجد، محمد یاسین، مستنصر، اسد تیمور اور افتخار حسین شامل ہیں۔ملزمان کو سرگودھا کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا

ملزمان سادہ لوح شہریوں کو بیرون ممالک بھجوانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث ہیں۔ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کے نام پر بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہو گئے تھے

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سیل اسلام آبادکے مطابق ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔ملزمان کے ساتھ شریک دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Read Previous

مکہ دفاعی معاہدہ جنگ بڑھانے یا کسی ملک سے محاذ آرائی کیلئے نہیں، ترک وزیر خارجہ

Read Next

پاکستان سنگاپور کنونشن آن میڈی ایشن کی توثیق کے لیے قانون سازی جلد پارلیمان میں پیش کرے گا: وفاقی وزیر قانون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular