دفاعی معاہدے میں دیگر اسلامی ممالک کو بھی شریک ہونا چاہیے، مولانا فضل الرحمان

پشاور (فرنٹیئر نیوز) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ دفاعی معاہدے میں دیگر اسلامی ممالک کو بھی شریک ہونا چاہیے۔

نجی ٹی وی کے مطابق جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پاک، ترک، سعودی دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کے اتحاد کی جانب پیشرفت ہے، اسلامی دنیا کی مشترکہ دفاعی قوت ہمیشہ سے ہماری خواہش رہی ہے، پاکستان اور سعودی عرب مسلم امہ کی قیادت کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کے درمیان دفاعی معاہدہ ہمارا منشور اور نظریے کی عکاسی ہے، اسلامی بلاک کا قیام روز اول سےجے یو آئی کے منشور کاحصہ رہا ہے، تینوں ممالک کے درمیان دفاعی معاہدہ تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاک سعودی ترکیہ دفاعی معاہدہ اجتماعی سلامتی کا مضبوط ستون ثابت ہوگا، معاہدہ امت مسلمہ کے درمیان مطلوبہ اتحاد اور یکجہتی کی نمائندگی کرتا ہے۔

جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ معاہدہ اسلامی مقدسات کے وقار اور تحفظ کےعزم کی علامت ہے اور اسلامی ممالک کے درمیان قریبی تعاون کی راہ ہموار کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام حرمین شریفین کےدفاع کو عظیم اعزاز سمجھتے ہیں، دعا ہے دفاعی معاہدہ پوری امت مسلمہ کےعروج کا ذریعہ بنے۔

Read Previous

نائب وزیر اعظم کا آسیان ممالک کے ساتھ تعاون اور شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

Read Next

لانگ مارچ، پی ٹی آئی کا اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کا فیصلہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular