ایف بی آرکا 15 اگست سے آسان ٹیکس اسکیم نافذ کرنے کا فیصلہ

کراچی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے ملک میں 15 اگست سے “آسان ٹیکس اسکیم نافذ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تاجر برادری کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

تفصیلات کے مطابق کسٹم ہائوس کراچی میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کی اعلی قیادت اور تاجر برادری کے نمائندوں کے درمیان اہم اجلاس منعقد ہوا۔جس میں 15 اگست 2026 سے نافذ ہونے والی “آسان ٹیکس اسکیم (SRO 1109) کے مثر نفاذ، تاجروں کے تحفظات اور باہمی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

۔اجلاس میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کنوینر اسمال ٹریڈرز عبدالرحمن خان کی قیادت میں 20 رکنی وفد نے شرکت کی، جبکہ چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال، ممبر آئی آر آپریشنز ڈاکٹر زبیر بلال، ممبر آئی آر اسٹریٹجک ڈاکٹر حامد عتیق سرور، ڈائریکٹر جنرل پالیسی ڈاکٹر نجیب میمن سمیت دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔اجلاس کے دوران تاجر نمائندوں نے نئی ٹیکس اسکیم کے حوالے سے اپنی تجاویز اور تحفظات پیش کیے،

جس پر چیئرمین ایف بی آر اور دیگر حکام نے اسکیم کے مختلف پہلوں پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ تاجروں کو ہر ممکن سہولت اور تعاون فراہم کیا جائے گا تاکہ اسکیم کے نفاذ میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔تاجر وفد نے وزیر مملکت برائے خزانہ، ریونیو و ریلوے بلال اظہر کیانی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اسکیم کی تیاری سے لے کر اس کے نفاذ تک تاجر برادری کی تجاویز کو حکومت تک پہنچانے اور دونوں فریقوں کے درمیان مثر رابطہ قائم رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔اجلاس کے دوران تاجروں نے کسٹمز سے متعلق مختلف عملی مسائل بھی اٹھائے، جن پر چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعدد معاملات کے موقع پر ہی حل کے احکامات جاری کیے۔

چیئرمین ایف بی آر نے اس موقع پر کہا کہ حکومت اور تاجر برادری کے درمیان مسلسل رابطہ ناگزیر ہے، اسی مقصد کے لیے ایسے اجلاس ماہانہ بنیادوں پر منعقد کیے جائیں گے تاکہ تاجروں کے مسائل بروقت حل کیے جا سکیں۔دوسری جانب عبدالرحمن خان کی قیادت میں تاجر وفد نے یقین دلایا کہ 15 اگست سے نافذ ہونے والی *SRO 1109 آسان ٹیکس اسکیم* کو کامیاب بنانے اور اس سے متعلق تاجروں میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔اجلاس میں چیف کمشنر آر ٹی او-I کراچی قاضی حفظ الرحمن، چیف کمشنر آر ٹی او-II کراچی ظفر رفیق، ڈائریکٹوریٹ انفورسمنٹ کسٹمز کراچی کے عمر شفیق، سیکریٹری ریونیو بجٹ ایف بی آر شفقت رسول سندھو سمیت ایف بی آر کے دیگر اعلی حکام نے بھی شرکت کی، جبکہ تاجر وفد میں مختلف کاروباری تنظیموں کے نمائندے شامل تھے۔اجلاس کے اختتام پر تاجر رہنماں نے چیئرمین ایف بی آر، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی اور ایف بی آر کی ٹیم کے تاجر دوست اقدامات اور تعاون کی یقین دہانی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے کاروباری برادری کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا۔

Read Previous

پی ٹی اے کا سوشل میڈیا پر قابلِ اعتراض مواد کیخلاف کریک ڈائون

Read Next

پاکستان اسپورٹس بورڈ کے250 ریٹائرڈ ملازمین دو ماہ سے پنشن سے محروم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular