ایم این اے فرخ خان کی قیادت میں مسلم لیگ خواتین ونگ کے وفد کی چوہدری جہانگیر کے بھائی کے انتقال پر تعزیت

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ فیڈرل کیپیٹل کے جنرل سیکرٹری چوہدری جہانگیر کے بھائی، چوہدری تنویر، کے سعودی عرب میں انتقال پر پاکستان مسلم لیگ خواتین ونگ کے وفد نے صدر شعبہ خواتین و رکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان کی قیادت میں ان کے آبائی گاؤں سیدپور جا کر اہلِ خانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔تعزیتی وفد میںمہرین ملک،
شعبہ خواتین کی رہنما فوزیہ ناز، ، روبینہ بٹ، آمنہ خانم، دونیا غوری، فرح، نائلہ اور زینت شامل تھیں۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ کیپیٹل اسلام آباد کے صدر صادق خان بھی وفد کے ہمراہ چوہدری جہانگیر کی رہائش گاہ پہنچے اور مرحوم کے اہلِ خانہ سے ملاقات کرتے ہوئے اظہارِ افسوس اور تعزیت کی۔وفد نے مرحوم چوہدری تنویر کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کی مغفرت و بلندیٔ درجات کے لیے دعا کی۔ وفد کے ارکان نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں پاکستان مسلم لیگ کی پوری قیادت اور خواتین ونگ چوہدری جہانگیر اور ان کے اہلِ خانہ کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔وفد نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم چوہدری تنویر کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی کامل مغفرت فرمائے اور تمام لواحقین کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

Read Previous

ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس

Read Next

حکومت نے عوام پر ایک مرتبہ پھر پٹرول بم گرا دیا ۔۔۔۔نوٹیفیکیشن جاری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular