آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ نے میدان مار لیا ۔۔۔کتنی نشستیں حاصل کیں ۔۔؟ خبر آگئی

اسلام آباد:۔آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ نے میدان مار لیا ۔۔۔کتنی نشستیں حاصل کیں ۔۔؟ خبر آگئی۔۔وزیراعظم کے سیاسی امور کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آزادکشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے۔

قانون ساز اسمبلی کی 45نشستوں میں سے 23پر (ن) لیگ نے کامیابی سمیٹ لی ہے،مسلم لیگ ن نے آزادکشمیر میں حکومت سازی کیلئے سادہ اکثریت حاصل کرلی ہے۔

وفاقی وزیر امیرمقام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا ء اللہ نے کہاکہ آزادکشمیر میں شفاف انتخابات ہوئے، پیپلزپارٹی نے ہارنے پر دھاندلی کے الزامات لگائے، کامیاب امیدواروں کو قیادت کی جانب سے مبارکباد دیتے ہیں۔

وزیراعظم کے سیاسی امور کے مشیر کاکہناتھا کہ آزادکشمیر میں عوامی مینڈیٹ سے (ن) لیگ کی حکومت قائم ہوگی،کشمیریوں سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے

نواز شریف کے وعدے کے مطابق آزادکشمیر میں ترقی کا سفر شروع ہوگا، تمام نظریاتی، مالی اور سیاسی مسائل حل کریں گے،انتخابات کے تیسرے مرحلے کے فوری بعد پارلیمانی پارٹی اجلاس بلایا جائے گا۔

مسلم لیگ (ن) نے بغیر کسی الزام تراشی کے انتخابی مہم چلائی،آزادکشمیر میں عوامی مینڈیٹ سے ترقی کی نئی منازل طے کریں گے۔

رانا ثنا اللہ کاکہناتھا کہ آزادکشمیر میں آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات ہوئے، پیپلزپارٹی نے ہارنے پر دھاندلی کے الزامات لگائے

2 دن پہلے کالعدم ایکشن کمیٹی کے ساتھ ملکر ایک چوک پر ہنگامہ کروایاگیا، ہنگامہ آرائی کے باعث پولیس پہنچی تو فائرنگ کی گئی،فائرنگ کرنے والوں کے نام ہمارے پاس موجود ہیں۔

 

Read Previous

ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

Read Next

جنوبی وزیرستان لوئر میں دھماکہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular