بھکر پولیس کی کامیاب کارروائی، 4 سال سے مفرور اشتہاری ملزم گرفتار

 

بھکر:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان کی ہدایات پر ضلع بھر میں اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

اسی سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ سرائے مہاجر آغا رحمن قمر نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 04 سال سے مفرور اشتہاری ملزم عثمان رفیع کو گرفتار کر لیا۔

ملزم مقدمہ نمبر 153/22 میں مطلوب تھا اور گزشتہ چار سال سے قانون کی گرفت سے بچنے کے لیے روپوش تھا۔

پولیس نے جدید ٹیکنالوجی، ہیومن انٹیلیجنس اور مؤثر حکمت عملی کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ بھکر پولیس کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر اور اشتہاری مجرمان کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی اسی عزم کے ساتھ جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

Read Previous

خواجہ آصف کا محسن نقوی کو اہم مشورہ

Read Next

آپریشن 11 گرج : متعدد دہشت گرد واصل جہنم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular