FFRONTIER NEWSNEWS • PAKISTAN & THE WORLD
WEATHER REPORTLive data not configured

جاپان کا پاکستان کے انسداد پولیو پروگرام کے لیے 43 لاکھ ڈالر گرانٹ دینے کا اعلان

اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز) جاپان نے پاکستان کے انسداد پولیو پروگرام کے لیے 43 لاکھ ڈالر کی گرانٹ دینے کا اعلان کر دیا، جاپانی گرانٹ آئندہ سال انسداد پولیو مہم کے لیے ویکسین کی خریداری پر خرچ کی جائے گی۔

حکام کے مطابق اس مالی معاونت سے 2027 کی انسداد پولیو مہم کے لیے 2 کروڑ 80 لاکھ ویکسین خوراکیں خریدی جائیں گی۔انسداد پولیو ویکسین کی ہر خوراک پاکستان کو پولیو سے پاک ملک بنانے کے ہدف کے مزید قریب لے جانے میں معاون ثابت ہوگی۔

دوسری جانب جاپانی گرانٹ سے ملک بھر میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی مہم کو مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔

یاد رہے جاپان 1996 سے پاکستان کی انسداد پولیو کوششوں میں ایک دیرینہ شراکت دار ہے اور اس کی مالی معاونت پولیو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

Read Previous

شاہ محمود قریشی کی سیاسی و ملکی خدمات کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، حلیم عادل شیخ

Read Next

دھی رانی پروگرام: گوجرانوالہ میں 110 مستحق جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular