کراچی (فرنٹیئرنیوز) پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے شاہ محمود قریشی 40 سال سے سیاست میں ہیں، بطور وزیر خارجہ دو بار پاکستان کی دنیا بھر میں نمائندگی کر چکے ہیں۔
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا شاہ محمود قریشی پارلیمانی لیڈر بھی رہ چکے ہی اور پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی کے وائس چئیرمین ہیں۔ یہ وقت بھی گزر جائے لیکن تاریخ اور پاکستانی عوام ان گھناؤنے اقدامات کو کبھی نہیں بھولے گی۔
