FFRONTIER NEWSNEWS • PAKISTAN & THE WORLD
WEATHER REPORTLive data not configured

راولپنڈی میں پرانی دشمنی پر باپ اوراسکے جوان بیٹے کو قتل کردیاگیا

راولپنڈی (فرنٹیئرنیوز) چاکرہ روڑ کے علاقے میں مسلح ملزمان نے پرانی دشمنی کی بنیاد پر گھات لگا کر فائرنگ کرکے باپ اور بیٹے کو قتل کردیا جبکہ پولیس حکام نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ چاکرہ روڈ پر ڈھوک گجراں میں ٹوٹل پیٹرول پمپ کے قریب پیش آیا، جہاں گھات لگائے ملزمان نے موٹرسائیکل سوار باپ بیٹے پر فائرنگ کردی، مقتولین موٹرسائیکل پر چاکرہ روڈ سے اپنے گھر جارہے تھے۔

مقتولین کی شناخت 40 سالہ امریز خان اور 16 سالہ عاطف کے نام سے ہوئی، ریسکیو ٹیموں نے پولیس کی موجودگی میں دونوں لاشیں راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال منتقل کردیں۔

قتل کی واردات کے حوالے سے پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، تاہم تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں، پولیس افسران نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے ہیں اور ملزمان کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔سی پی او راولپنڈی نے ایس پی پوٹھوہار سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 

Read Previous

ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کی پیشگوئی، ژالہ باری کا بھی امکان

Read Next

کیش لیس پاکستان، ملک میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا حجم ایک سال میں دوگنا ہوگیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular