FFRONTIER NEWSNEWS • PAKISTAN & THE WORLD
WEATHER REPORTLive data not configured

خاتون اینکر ربیعہ احسن کے قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

راولپنڈی(فرنٹیئرنیوز) خاتون اینکر ربیعہ احسن کے قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق مقتولہ کے دونوں موبائل فونز کا ابتدائی تجزیہ مکمل کر لیا گیا ہے، ربیعہ احسن کے دونوں موبائل فونز پر کوئی پاس ورڈ یا لاک کوڈ موجود نہیں تھا، جس کے باعث پولیس کو فونز کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے میں دشواری پیش نہیں آئی۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے ربیعہ احسن اور ان کے شوہر کے درمیان ہونے والی چیٹ کا بھی جائزہ لیا، تاہم ابتدائی تجزیے کے دوران میاں بیوی کے درمیان کسی قسم کے تنازع یا اختلاف کا ثبوت سامنے نہیں آیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل فونز کے ابتدائی تجزیے میں بھی کسی ایسے شواہد کی نشاندہی نہیں ہوئی جو میاں بیوی کے درمیان تنازع کی تصدیق کرتے ہوں۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق ربیعہ احسن کے دونوں موبائل فونز اور ان کے شوہر کے موبائل فون کا فرانزک تجزیہ مکمل ہونے کے بعد متعلقہ رپورٹ پولیس چالان کا حصہ بنائی جائے گی۔

پولیس کی جانب سے کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ فرانزک رپورٹ کو تفتیش میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Read Previous

ملک بھر کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں سمارٹ میٹرز نصب کرنے کا فیصلہ

Read Next

شہری ترقی کیلئے نئے تقاضوں کے مطابق انتظامی نظام ناگزیر ہے: راشد لنگڑیال

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular