FFRONTIER NEWSNEWS • PAKISTAN & THE WORLD
WEATHER REPORTLive data not configured

ملک بھر کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں سمارٹ میٹرز نصب کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز) حکومت نے ملک بھر کی تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) میں کثیرالجہتی مالیاتی اداروں سے اربوں ڈالر کے قرضوں کی مدد سے سمارٹ میٹرز نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری ایک اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور و اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احد چیمہ کی زیر صدارت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈسکوز کے ترقیاتی پروگراموں کا جائزہ لیا گیا اور تمام تقسیم کار کمپنیوں کے ٹرانسفارمرز پر سمارٹ میٹرز کی تنصیب کے لیے فنڈز کے انتظام سے متعلق اقتصادی امور ڈویژن کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ حکومت نے ملک بھر کی تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) میں کثیرالجہتی مالیاتی اداروں سے اربوں ڈالر کے قرضوں کی مدد سے سمارٹ میٹرز نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس منصوبے کے لیے حکومت عالمی بینک (ورلڈ بینک) اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے ساتھ مذاکرات کرے گی۔

Read Previous

عمران خان کا پمز میں طبی معائنہ اور آنکھوں کا فالو اپ ٹریٹمنٹ، جسمانی حالت تسلی بخش قرار

Read Next

خاتون اینکر ربیعہ احسن کے قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular